الیکشن ڈیوٹی کرنیوالے سینکڑوں عدالتی ملازمین معاوضے سے محروم
لاہور (اپنے نیوزرپورٹر سے )الیکشن ڈیوٹی کرنے والے سینکڑوں ملازمین معاوضے سے محروم ہیں ،سیشن کورٹ کے سینکڑوں ملازمین نے الیکشن پر ڈیوٹی دی ۔آر اوز کے دفاتر کے باہر معاوضہ لینے والے ملازمین جمع ہو گئے ،ملازمین میں بیلف،تعمیل کنندہ ،سٹینو گرافرز اور اہلمد شامل ہیں ۔ ساری ساری رات جاگ کر کام کیا،اب معاوضہ نہیں دیا جارہا ۔ریزروملازمین کو 45سو فی کس اداکرنے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم نے 25جولائی پر پوری رات جاگ کر ڈیوٹی کی ،ہمیں فوری طور پر معاوضہ دیا جائے ۔