امارات: متنازعہ ویڈیو شیئر کرنے پر قید ، 5 لاکھ درہم جرمانہ
ابو ظہبی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں انسٹا گرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرنے والے شخص کو 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی، امارات میں انسٹا گرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرنے والے یونیورسٹی کے طالب علم کو 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی، پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا مذکورہ طالب علم نے انسٹا گرام پر طالب علموں کو اساتذہ کیخلاف تشدد پر اکسایا جس پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے طالب علم کو گرفتار کیا تھا۔