2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

انسانیت کی تذلیل،صیہونی فوج نے 200فلسطینیوں کو نیم برہنہ کر دیا

31-10-2024

غزہ (نیٹ نیوز) اسرائیل کی طرف سے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں انسانیت کی بدترین تذلیل سامنے آئی ہے ، صیہونی فوجیوں نے 200سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا اور انہیں نیم برہنہ کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے تقریباً تمام کپڑے اتروا دیے گئے ، گرفتار افراد میں چند بچے بھی شامل تھے ، ان سب کو نیم برہنہ حالت میں عمارتوں ملبے پر کئی گھنٹے تک سردی میں بٹھائے رکھا۔سفاک صیہونی فوجی بے بس فلسطینیوں پر ہنستے رہے اور مذاق اڑاتے رہے جبکہ ان کی تصاویر بناتے رہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ فلسطینی جبالیہ پر فضائی حملوں سے بچنے کیلئے کسی محفوظ مقام کی جانب جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔