2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

انصاف تو ہے ہی نہیں، دوبارہ یہاں نہیں آئوں گی ، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ

05-11-2024

اسلام آباد(صباح نیوز،آن لائن) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی توبشریٰ بی بی روسٹرم پر آ گئیں اور کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔سابق خاتون اول نے کہا کہ میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے ،جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں، ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے ؟، کسی جج کو نظر نہیں آتا؟، میں اب اس عدالت میں نہیں آونگی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔