2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

انٹرنیشنل ٹیکو انڈوکپ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 7تمغے جیت لئے

29-09-2024

تفتان (این این آئی)دوسری امن دوستی انٹرنیشنل ٹیکوانڈو کپ چیمپین شپ ایران کے شہر زاہدان میں اختتام پذیر ہوئی جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے سات تمغے جیت لئے ۔ جس میں ایک گولڈ۔ دو سلور اور چار برونز میڈلز جیت کر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ان مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے جالاوان تیکوانڈو کے نثار احمد سلور میڈل جیتنے والے ٹائیگر ٹیکوانڈو نوشکی کے فرید احمد جبکہ چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سلمان خان نے براؤن میڈل سدیس خان نے براؤنز میڈل زبیر احمد نے برونز میڈل حاصل کیا جبکہ چاغی سے تعلق رکھنے والے جوڈو کے دو کھلاڑیوں عبدالرشید نوتیزئی نے سلور میڈل جبکہ سدیس احمد نے براؤن میڈل حاصل کیے ۔