2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

اورنج ٹرین ،آپریشنل معاملات طے نہ ہوسکے ،حکام نئی مشکل میں

13-06-2018

لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب میں اعلیٰ حکام نئی مشکلات میں پڑ گئے ، اورنج ٹرین کا 80فیصد کام مکمل لیکن آپریشنل معاملات طے نہ پاسکے ۔ چینی کمپنی سی آر نورنکو سے متعدد میٹنگ کی گئیں مگر ریٹس کم نہ کروائے جاسکے ۔تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین کیسے چلے گی، اخراجات کون اٹھائے گا ،ٹھیکہ کس کو دیں؟ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بنائی گئی اورنج لائن آپریشنل اینڈ مینٹیننس کمیٹی کے حکام پریشان ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے چینی کمپنی سی آر نورنکو سے متعدد میٹنگ کی گئیں مگر ریٹس کم نہ کروائے جاسکے ۔ ریٹس زیادہ ہونے کے باعث ٹھیکہ چینی کمپنی نورنکو کو دینے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب آپریشن اینڈ مینٹیننس کیلئے حکام کی جانب سے پنجاب ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی کو دو راستے دیئے گئے ہیں۔ آپریشن اینڈ مینٹیننس کیلئے وہ خود فرائض انجام دیگی یا اوپن بڈنگ کروائی جائیگی جس میں کوئی بھی کمپنی جس کے ریٹس سب سے کم ہونگے اس کو ٹھیکہ دیا جائیگا۔