2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

اوکاڑہ میں تعلیمی سہولیات پر توجہ نہیں دی گئی: وسیم احمد

28-04-2018

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی پی 189کے امید وار چودھری وسیم احمد نے کہا ہے کہ اوکاڑہ شہر کے لئے تعلیم کی سہولیات کی طرف توجہ نہیں دی گئی سکولوں میں ایک ہی کمرہ میں بچوں کوٹھونس دیا جاتا ہے ماضی کے منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کو تعلیم سے دور رکھنے کی روش اپنائے رکھی جس کا ازالہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا چودھری وسیم احمد نے کہا ہے کہ اوکاڑہ شہر کے آبادی میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے پیش نظر یہاں سکولوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت رہی ہے جو سکول موجود ہیں ان میں بچوں کی تعداد اس قدر ہے کہ ایک کمرہ میں90سے 100بچوں کوٹھونس دیاجاتا ہے جوسکول ٹائم کویہاں رہنے پرمجبور ہیں۔