2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ایران کا بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

11-11-2024

تہران (این این آئی)ایران نے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ شاہرود شہر سے بین البراعظمی میزائل کو لانچ کیا گیا ، ایکس پلیٹ فارم پر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے بھی تصدیق کی گئی ،ایک رکن پارلیمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تہران کو زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس حاصل کرنے کے لیے جلد ہی جوہری تجربہ کرنا چاہیے اور اس کا باضابطہ اعلان کرنا چاہیے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ احمد نادری نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے شاہرود شہر سے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں اس دعوے کی تصدیق کی اور لکھا کہ ان کا دعوی ہے کہ ایران نے شاہرود شہر سے ایک بین البراعظمی میزائل لانچ کیا۔ جی ہاں، یقینا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے ، کیونکہ ڈیٹرنٹ میزائلوں کی تیاری میں ہمارا فوجی راستہ مستقل اور جاری ہے ۔لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کو جو زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس حاصل کرنے کے لیے جلد ہی جوہری تجربہ کرنا چاہیے اور اس کا باضابطہ اعلان کرنا چاہیے ۔