ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 14اکتوبرتک توسیع کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 14اکتوبرتک توسیع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں بریف کیاگیا کہ آخری تاریخ کے موقع پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جبکہ سسٹم میں بھی خرابی رہی اس لئے اب توسیع کی جارہی ہے ۔