2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس پیر کو طلب

28-04-2018

لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان کریں گے ۔اجلاس میں نئے تعینات ہو نے والے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیت تمام اعلیٰ افسران شرکت کر یں گے ۔ اجلاس کے ایجنڈا میں ایل ڈی اے ایو نیو ون اور شہر کی مختلف ترقیا تی سکیمیں شامل ہوں گی۔