ایم ایم اے قصور کا تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان
پھول نگر (نامہ نگار) متحدہ مجلس عمل ضلع قصور کا اجلاس نواحی گاؤں لمبے جاگیر میں ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر کی رہائش گاہ پر ضلعی صدر سید زہیر شاہ ہمدانی کی صدارت میں ہوا جس میں جے یو پی کے مولانا محمد علی برکاتی، سید ذاکر حسین شاہ، مشتاق نورانی، شیعہ علما کونسل کے علامہ عبدالرزاق علوی، جمعیت اہلحدیث کے حکیم عبدالرشید اصغر، جماعت اسلامی کے محمد رمضان اور دیگر بیس رکنی سٹیرنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد ضلعی صدر مولانا سید زہیر شاہ اور سیکرٹری جنرل نور احمد ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ضلع قصور کی تمام قومی و صوبائی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، ضلع کی تیرہ سیٹوں میں سے نو سیٹوں پر امیدواران کا انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ باقی سیٹوں پر بھی جلد ہی ناموں کی حتمی فہرست مرتب کر لی جائے گی ان رہنماؤں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے خواہاں ہیں لیکن ٹرمپ والی جمہوریت کے نہیں، پاکستان مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرح ایک ریاست قائم کرنے اور دنیا کے سامنے ماڈل پیش کرنے کا نام ہے جبکہ پاکستان مدینہ کے بعد اس زمین پر مقدس ترین مقام ہے اس کی حفاظت کرنا اور اس کے لئے لڑنا جہاد ہے ۔