ایوارڈاحد رضا اور رمشا کے نام، دھوم سجل کی
لاہور( نیٹ نیوز)رمشا خان اور احد رضا میر کو 28 ستمبر کو لندن میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں بہترین آن سکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔دونوں کو 2022 کے رومانوی ڈرامے ہم تم میں بہترین اداکاری پر آن سکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔احد رضا میر اور رمشا خان کو ایوارڈ ملنے کے بعد متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز پر ماضی میں سجل علی اور احد رضا میر کو بہترین آن سکرین جوڑی کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں ۔تاہم چند سال کے وقفے کے بعد اب ہم ایوارڈز میں ہی بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور رمشا خان نے وصول کیا تو زیادہ تر صارفین کو سجل علی کی یاد ستانے لگی۔احد رضا میر اور رمشا خان کو ایک ایسے وقت میں آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جب کہ دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلقات کی خبریں سرگرم ہیں۔سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ دونوں کے درمیان دو سال سے تعلقات ہیں اور مبینہ طور پر ان کے رومانوی تعلقات کی وجہ سے ہی سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان اختلافات ہوئے ، تاہم اس حوالے سے دونوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔