2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ایکسائز ونگ پولیس سٹیشن کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنیکی منظوری

28-04-2018

لاہور(نمائندہ خصوصی سے )محکمہ داخلہ پنجاب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ونگ پولیس سٹیشن کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ایک فائل ارسال کی گئی،جس میں قرار دیا گیا مستقبل کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ونگ پولیس سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، تاہم اس سلسلے میں ضروری ہے کہ وہاں پر تعینات کئے جانے والے گارڈز کو اسلحہ بھی فراہم کیا جائے ، لہذا اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنائے اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے ۔ ذرائع نے بتا یا کہ اعلی حکام کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعدمحکمہ داخلہ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری (جوڈیشل) محمد طاہر کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جس میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ونگ پولیس سٹیشن کیلئے 50 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ذرائع نے بتایا اسلحہ صرف ٹرینڈ گارڈز کو دیا جائے گا جو انتظامیہ کے پاس رجسٹرڈ ہونگے ۔ ایکسائز ونگ پولیس سٹیشن