ہائیکورٹ بنچ،وکلا عہدیداران آج لاہور میں بیٹھک لگائیں گے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا
سرگودھا،فیصل آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر) فیصل آباد سمیت پانچوں ڈویژن کی 189 بار کے ذمہ داران آج لاہور میں اعلی سطح بیٹھک لگائیں گے جس میں ہائی کورٹ بنچز کے قیام کے حوالہ سے مشاورت کرکے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔ادھرسرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ بناؤ تحریک کے سلسلہ میں ضلع بھر کے وکلاء آج بھی مکمل ہڑتال کریں گے ، عدالتوں اور ریونیو دفاتر کی تالا بندی آج 48 ویں روز بھی جاری رہے گی، سرگودھا بار کے جنرل سیکرٹری سعد اﷲ وڑائچ کے مطابق پنجاب بھر کے پانچ ڈویژن کی بار ایسوسی ایشنز کی طرف سے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائیگی جس کے بعد پانچوں ڈویژن سے 30 ہزار سے زائد وکلاء لاہور ہائی کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے اور پنجاب بھر کی شاہرا ہوں کو جام کر دیا جائیگا۔حکومت اور چیف جسٹس ہائی کورٹ بینچ کے قیام کافوری اعلان کریں۔