بابراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔بابراعظم نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیاہے ۔ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ابتک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتاہوں،بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے تیار ہوں۔