بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ لال بیگ بننے کے خواہش مند
ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے عجیب و غریب خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کاکروچ(لال بیگ)بننا پسند کریں گے ۔ فلم ’’سمبا‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران رنویر سنگھ سے ایک گیم شو میں دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو کیڑوں(حشرات الارض)کی زندگی کاانتخاب کرنا پڑے تو آپ کون سا کیڑا بننا پسند کریں گے ، جس پر اداکار نے حیران کر دینے والا جواب دیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ کاکروچ (لال بیگ)بننا پسند کریں گے ، کیونکہ وہ ہر طرح کی موسمیاتی تبدیلیوں میں زندہ رہ لیتے ہیں جیسا کہ ارتقا کی تاریخ میں ثابت ہوا ہے لال بیگ نیوکلیئر دھماکے کے بعد بھی زندہ بچ جاتے ہیں، لہٰذا وہ لال بیگ بننا چاہیں گے ۔گیم شو میں اداکارہ سارہ علی بھی موجود تھیں جنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ وہ تتلی بننا پسند کریں گی کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہوتی ہے ۔