باکسنگ فیڈریشن کا کانسی کا تمغہ جیتنے پر عائشہ ممتاز کیلئے کیش انعام
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ایشین جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتنے پر عائشہ ممتاز کیلئے کیش انعام نواز دیا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری رپورٹ کو مکمل جانبدرانہ قرار دیتے ہوے فیڈریشن عہدیداران پر پابندی کو یکسر مسترد کردیا۔