2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

بجٹ پر 2 مئی کو بحث کا آغاز 14مئی کو فنانس بل کی منظوری ہوگی

29-04-2018

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 15مئی تک جاری رہے گا ،بجٹ پر بحث کا آغاز 2مئی سے کیا جائیگا،دوران بجٹ اجلاس ہفتے کے روز بھی اجلاس جاری رہے گا،8مئی 2018 کو پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا،10مئی کو وزیر خزانہ وفاقی بجٹ پر ہونے والی بحث کو سمیٹیں گے ،11مئی کو چارجڈاخراجات پر بحث کی جائے گی،12اور 14مئی کو مطالبات زراور کٹوٹی کی تحریکوں پر بحث کی جائے گی،14مئی ہی کو فنانس بل پر غور اور اس کی منظوری دی جائے گی،ضمنی مطالبات زر پر 15مئی کو بحث کی جائے گی اور اسی دن ان پر ووٹنگ بھی ہوگی۔بجٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات اور توجہ دلانوٹس نہیں ہونگے ۔