برازیل:خاتون نے بولنگ گیم کھیلتے ہوئے ٹی وی توڑ دیا
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل میں خاتون نے بولنگ گیم کھیلتے ہوئے بال مارکر ٹی وی توڑ ڈالا۔یہ دلچسپ منظر برازیل کے بولنگ گیم کورٹ میں دیکھا گیا جہاں ایک خاتون بال اٹھا کر کئی فٹ کے فاصلے پر ترتیب سے رکھی گئی بالز کا نشانہ لگا رہی تھی اور اسی کوشش میں بال کو کچھ اتنی زور سے پھینکا کہ وہ چھت پر لگے ایل ای ڈی ٹی وی پر جا لگی اور ٹی وی کی سکرین ٹوٹ گئی۔اپنی ناکامی پر خاتون حیران رہ گئی۔ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔