2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

بچت پالیسی کی دعویدار حکومت نے نجی کمپنیوں پر نوازشات کا سلسلہ بند نہ کیا

28-04-2018

لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) ’’بچت پالیسی ‘‘ پر گامزن ہونے کی دعوے دار پنجاب حکومت نے نجی کمپنیوں پر اپنی نوازشات کا سلسلہ بند نہیں کیا اور مالی بحران سے دوچار ہونے کے باوجود متعدد اضلاع کی میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کو ادائیگیوں کی غرض سے میونسپل سروسز کی مد میں اربوں روپے جاری کر دئیے ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ نجی کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کے باوجود فندز کے اجراء سے بعض حکومتی ذمہ داران بھی پریشان ہیں، سب سے زیادہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 77کروڑ 57 لاکھ کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ تو فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 28 کروڑ 56 لاکھ روپے ،ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 20 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار روپے ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 19 کروڑ روپے 99 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔