2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

بھارت:خواتین،فوجی کیمپ،پولیس سٹیشن ،بسوں میں بھی انتہائی غیر محفوظ

01-10-2024

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں جنسی درندگی عروج پر، خواتین شدید غیرمحفوظ ہوگئیں، بھارت دنیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جہاں عورت نا آرمی کیمپوں میں محفوظ ہے اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں، آئے روز کبھی چلتی بس میں تو کبھی ہسپتالوں میں بھارتی خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، بھارت میں خواتین کا مستقبل شدید خطرے میں، بچیاں سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور بازاروں میں جانے سے ڈرنے لگی ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کے ایم ایل اے این مونیراٹھا نے ریاستی اسمبلی میں اپنے آفس کے اندر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی ، ریاست کرناٹکا کے ضلع کاگالی پورا پولیس اسٹیشن میں این مونیراٹھنا کے خلاف ریپ کے علاوہ ذات پات کے مسئلے میں لوگوں کو اکسانے پر بھی ایف آئی آر درج ہیں ، پولیس کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے این مونیراٹھنا اس وقت عدالتی حراست میں ہیں اور پولیس ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کر رہی ہے ۔