2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

بھارتی سپریم کورٹ کا سرکاری یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا

21-09-2024

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی سپریم کورٹ کا سرکاری یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک کر لیا گیا۔یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے بعد مذکورہ چینل پر امریکی کمپنی ریپل لیب کی جانب سے کرپٹو کرنسی سے متعلق مواد چل رہا ہے ۔ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کا چینل ہیک کرنے کے بعد اس پر پہلے سے موجود ویڈیوز کو پرائیویٹ کر دیا۔عدالتی حکام کا کہنا تھا سپریم کورٹ انتظامیہ نے ہیک ہونے والے عدالتی یوٹیوب چینل کو غیر فعال کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔