2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

بھارت سکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی، 13بچے ہلاک،8زخمی

28-04-2018

لکھنؤ (آئی این پی، نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست اترپردیش میں سکول بس ٹرین سے ٹکر اگئی جس کے با عث 13 بچے ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں کشی نگر کے قریب سکول بس ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی۔ سکول بس میں 30 بچے موجود تھے۔ جن میں سے 13 موقع پر ہی جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔ واقعہ بس ڈرائیور کی غفلت اور جلد بازی کی وجہ سے پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 7 بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سکول بس کشی نگر ٹان میں دودھی کے قریب ریلوے کراسنگ پر سے گزر رہی تھی۔ صدر رام ناتھ کووند نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔