بھارت میں اقلیتوں پرتشددجاری: ہندوتوا غنڈوں کا مسلمانوں کی دکانوں پر حملہ ،توڑ پھوڑ، گرفتاریاں
نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں اقلیتوں پرتشددجاری ہے ۔اتراکھنڈ میں ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کی دکانوں پر حملہ ،توڑ پھوڑکی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت حقیقی معنوں میں دہشتگرد ریاست ہے ،امت شاہ سکھوں کیخلاف مہم کے ماسٹر مائیڈ ہیں،کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو تو ا غنڈوں نے ایک مسلمان نوجوان سلمان پر الزام لگایا کہ وہ ایک ہندو لڑکی کو بھگا کر لے گیا بعد ازاں وہ مسلمانوں کی دکانوں پر پر حملہ آور ہوئے اور ان میں توڑ پھوڑ کی غنڈوں نے کیرتی نگر علاقے میں مسلمانوں کی دکانوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا، مسلمانوں کے خلاف نعرے بھی لگائے ، پولیس نے سلمان کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔دریں اثنا ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں نامعلوم مسلح افرادنے 35 سالہ دنیش پجاری کو پولیس مخبر ہونے کے شبے میں قتل کردیا،چھتیس گڑھ کے ضلع نرائن پور میں 19 اکتوبر کو ایک دھماکے میں زخمی ہونے والے تبتین بارڈر پولیس ( ٹی بی پی) کے دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بیرون ممالک سکھ کارکنوں کے خلاف پرتشدد مہم میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے براہ راست ملوث ہونے کے کینیڈیں حکام کے انکشافات نے بین الاقوامی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کے ایک وزیر نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ سکھ رہنمائوں کے قتل میں امت شاہ کا براہ راست کردا ر ہے۔