2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

بیٹی رحمت ہے

05-01-2019

مکرمی!انسان پراللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں اور رحمتیں ہیں جن سے انسان فائدہ اٹھاتا ہے۔ایک نعمت ہوتی ہے اور ایک رحمت ہو تی ہے۔دونوں میں کچھ خاص فرق نہیں ہے۔ ددونوں ہی خدا کی عطاء کردہ ہیں۔پانی،خوراک، موسم وغیرہ خدا کی عطا کردہ نعمت ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انسان کو نعمت کے ملنے پر زیادہ خوش ہونا چاہیے یا پھر رحمت کے ملنے پر زیادہ خوش ہونا چاہیے یقینا جواب رحمت ہوگا۔بیٹی کو رحمت کہا گیا ہے, اور بیٹے کو نعمت کہا گیا ہے۔لیکن عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ بیٹے کی پیدائش پر زیادہ خوش ہوتے ہیں اور بیٹی کی پیدائش پر اتنا خوش نہیں ہوتے بلکہ افسردہ ہو جاتے ہیں, اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ بیٹے کی پیدائش پر خوشیاں نہ منائی جائیں لیکن اس کے ساتھ یہ بھی گزارش ہے کہ اگر بیٹی کی پیدائش پر خوشیاں منانے کی ہمت نہ ہو تو کم ازکم پریشان بھی نہ ہوں۔ (عبیشہ شیر، لاہور)