2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

تھائی لینڈ میں آسمان کو قندیلوںسے سجادیا گیا

04-01-2019

بینکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے صوبے پھوکٹ میں قندیلوں فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا۔ہر سال کے شروع میں یہ فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے جس میں دلکش لالٹینیں آسمان میں بلند کی جاتی ہیں جبکہ شاندار فائر ورک کا بھی انعقاد کیا جاتاہے ۔قندیل فیسٹیول کے موقع پر چاولوں کے آٹے اور کاغذ سے بنی قندیلوں پر لوگ اپنے پیغامات تحریر کرنے کے بعد انہیں روشن کرکے فضا میں چھوڑتے نظر آتے ہیں۔سالوں پرانے اس روایتی تہوار کو دیکھنے مقامی آبادی سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاح اس قصبے کا رخ کرتے ہیں۔رواں سال بھی اس لالٹین فیسٹیول میں سینکڑوں افراد نے پھوکٹ کا رخ کیا مختلف اشکال اور رنگوں کی لالٹینیں فضا میں بلند کی گئیں جبکہ شاندار آتش بازی سے آسمان دلہن کی مانند سج گیا۔