2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان،بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد،کل فرد جرم

01-10-2024

راولپنڈی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگار خصوصی، نیوز ایجنسیاں) احتساب عدالت راولپنڈی نے توشہ خان ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں، کل دو اکتوبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا عمران خان نے سعودیہ سے ملنے والا 7 کروڑ مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ میں حاصل کیا،انہوں نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے ، ضمانت کی درخواست خارج کی جائے ۔وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا ہے ،دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں، عدالت درخواست ضمانت منظور کرے ۔انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو دلائل کیلئے مہلت دے دی، جج ارشد جاوید نے سات اکتوبر کو پراسیکیوشن کودلائل دینے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دلانے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔