2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

تیمر گرہ ہاکی سپر لیگ شروع: افتتاحی میچ میں فائٹر کامیاب

28-04-2018

تیمرگرہ(نمائندہ92نیوز ) ڈسٹر کٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حاجی آباد ہاکی سپر لیگ کا آغاز ہوگیا، ہاکی سپر لیگ میں ضلع کے تمام ہاکی کلبز حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ پندرہ روز تک جاری رہے گا۔ حاجی آباد ہاکی گرائونڈ پرمنعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈووکیٹ تھے ۔ اس موقع پر ملک شاہ نسیم ، ہارون الر شید ، یاسر وحید ، صالح الرحمن،زگرور عرف خان جی جاسم ،ناصر اور کھلاڑیوں بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائٹر نے زلمی کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔اس موقع پر عمران الدین ایدووکیٹ نے کہاکہ سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ر ہے ہیں۔ یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ، قومی کھیل ہاکی کو ضلع میں ہر سطح پر سپورٹ کریں گے ۔