جاپان کا سپرکمپیوٹر سے ہزارگنا تیز مشین بنانے کا اعلان
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان نے آئندہ برس سے ’زِیٹا-کلاس‘ سپر کمپیوٹر بنانے کی شروعات کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ کمپیوٹر آج کے طاقتورترین سپر کمپیوٹرز سے ہزارگُنا تیز ہوگا۔75 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی مالیت سے بنایا جانے والی یہ سپرچارجڈ مشین جاپان کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دوڑ میں برابری کے ساتھ حصہ لینے میں مدد دے گی۔ اس مشین کے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ یہ 2030 تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گی۔اس نئی مشین کے متعلق پیش کیے جانیوالے منصوبے (جو پہلی بار رواں برس 28 اگست کو جاپان کی وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کیا گیا) میں بتایا گیا کہ یہ سپرکمپیوٹر زیٹا فلاپس اسکیل تک کی رفتار تک پہنچ سکے گا، اس رفتار تک اب تک نہیں پہنچا گیا ہے ۔