2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

جمشید دستی کی شکست پر رشتہ داروں کا جشن، ہوائی فائرنگ

29-07-2018

مظفرگڑھ(نمائندہ 92نیوز) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی بدترین شکست پر ان کے آبائی علاقے میں نوجوانوں کی طرف سے جشن منایا گیا۔ جمشید دستی کی شکست کی خوشی میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے علاقے میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔جبکہ نوجوان پیپلزپارٹی کے ترانے پر جمشید دستی کی پیروڈی کرتے رہے ۔ جمشید دستی کی بدترین شکست پر خوشیاں منانے والے نوجوانوں نے ہاتھ میں جھاڑو اٹھا کر انوکھا خوشی کا اظہار بھی کیا۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو این اے 182 اور این اے 184 میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے شکست دی ہے ۔ ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس نے خضر بلوچ نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔