2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

جوبائیڈن کی ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت

11-11-2024

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاس میں ملاقات طے پا گئی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیرے نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات بدھ کے روز اوول آفس میں ہو گی۔ ٹرمپ واضح اکثریت سے امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، وہ 20جنوری کو عہدے کا حلف لیں گے ۔ٹرمپ نے اپنے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کونئی حکومت میں شامل کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے ، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ماضی میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا پسند کیا اور انہیں سراہا، ملک کیلئے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے ۔علاوہ ازیں ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ امیدواری سے دستبرداری میں جوبائیڈن کی سست روی پارٹی کو مہنگی پڑی، اگر صدر جلد استعفیٰ دے دیتے تو شاید اس دوڑ میں دوسرے امیدوار بھی ہوتے اور پرائمری میں کھلا انتخاب ہوتا۔اگر ایسا بہت پہلے ہو جاتا تو حالات مختلف ہوتے ۔