2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

حملوں کا اعلان بلا جواز، طالبان تعمیر نو میں کردار اداکر یں:امریکہ( جنگجو ئوں کیساتھ جھڑپ ،6سکیو رٹی اہلکار ہلاک)

28-04-2018

واشنگٹن، کا بل (آئی این پی)امر یکہ نے افغان طالبان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے اعلان کا کوئی جواز نہیں بنتا، طالبان معصوم شہریوں کی زندگیوں کو غیر محفوظ بنارہے ہیں۔ طالبان پناہ گاہوں سے باہر نکل کر ملک کی تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جبکہ طالبان کے ساتھ ایک تازہ جھڑپ میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ امر یکہ کے سیکریٹری خارجہ جان سلیوان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے نئے حملوں کی دھمکی دینا معصوم زندگیوں کو غیر محفوظ بنارہا ہے ۔ امر یکہ ہر مشکل وقت میں افغانستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن کی تاریخی پیش کش کی ہے ۔ اس سے بہتر کوئی اور حل نہیں ہوسکتا۔ ادھر صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی چیک پو سٹ پر اچانک دھاوا بول دیا۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ جھڑپ میں 6سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملے میں کوئی جنگجو ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔