2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

حکومت نے بلدیاتی انتخابات قبل از وقت کرانے کی تجویز مسترد کردی

31-12-2018

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) حکومت نے بلدیاتی انتخابات قبل از وقت کروانے کی تجویز مسترد کردی ہے اور اب موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد ہی نئے انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے ۔ نئے بلدیاتی انتخابات قبل از وقت نہ کرانے کی بڑی وجہ نئی حلقہ بندیوں اور انتخابات پر ہونے والے اربوں روپے کے اخراجات ہیں حکومت فوری طور پر انتخابی اخراجات کرنے کی بجائے موجودہ بلدیاتی اداروں کو ان کی مدت پوری کرنے کو ترجیح دے رہی ہے ۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت 19 نومبر 2019ء کو ختم ہوگی جس کے بعد امکان ہے کہ نئے انتخابات دسمبر 2019ء میں ہوسکتے ہیں۔