حکومت کا پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا ، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کروائے گی، سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔دوسری جانب اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلئے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کردی، معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کردی گئی ۔