خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر کئی سوالیہ نشان موجود ہیں: شاہ محمد اویس نورانی
لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر کئی سوالیہ نشان موجود ہیں۔ نااہلیاں سیاستدانوں کو سیاست سے آؤٹ نہیں کر سکتیں۔ لاہور میں جے یو پی کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں نظریاتی سیاست کو ختم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ متحدہ مجلس عمل نے ابھی تک کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔ رابطہ عوام مہم کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے ۔ الیکشن میں اسلام پرستوں اور مفاد پرستوں کا مقابلہ ہو گا۔