دفاعی بجٹ میں 19.5 فیصد اضافہ 11 کھرب روپے مختص کرنے کی تجویز
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )دفاعی بجٹ میں 19.5فیصد اضافہ کرتے ہوئے 11 کھرب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔مالی سال 2017-18کے بجٹ میں ملک کے دفاع کے لئے 9 کھرب 20 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم آئندہ مالی میں ایک کھرب 80 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔اسی طرح یکم جولائی 2018 سے ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق پاک فوج کے جوانوںپر بھی ہوگا۔