2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

رائیونڈ : عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز ، مہمانوں کی آمد

01-11-2024

لا ہو ر (کرا ئم ر پو رٹر) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے ۔ جس میں شرکت کے لیے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اجتماع کا یہ پہلا مرحلہ 31 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گا۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے شرکاء کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار اجتماع کی سکیورٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ ان میں 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 41 انسپکٹرز / ایس ایچ اوز شامل ہیں۔اجتماع کے شرکاء کی گاڑیوں اور افراد کی تلاشی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور والنٹیئرز کا مشترکہ تعاون عمل میں لایا جائے گا۔ پنڈال کے اطراف میں 25 مختلف مقامات پر سکیورٹی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔ شرکاء کی سہولت اور فوری مدد کے لیے پولیس کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ڈولفن، پیرو، ایلیٹ فورس اور تھانہ کی گاڑیاں مسلسل پنڈال کے اطراف گشت یقینی بنا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجتماع سے ملحقہ آبادیوں میں روزانہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ ہر ممکن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود سرپرائز چیکنگ کریں گے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو بھی مسلسل نگرانی کی تاکید کی ہے ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کواجتماع کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران و جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں اور مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھیں۔ اجتماع کے شرکاء کسی بھی لاوارث بیگ، مشکوک اشیاء یا سرگرمی کی صورت میں ڈیوٹی پر موجود پولیس کے جوانوں کوفوراََ مطلع کریں۔ تبلیغی اجتماع میں آنے والی گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹریفک کی منظم روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا خصوصی عملہ تعینات کی گیا ہے ۔