2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں آنے والے مندوبین کی حفاظت کیلئے ریلویز پولیس کا جامع سکیورٹی پلان مرتب

31-10-2024

لاہور(نیوز رپورٹر) رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں ٹرین کے ذریعے رائیونڈ آنے والے مندوبین کی حفاظت کیلئے ریلویز پولیس نے جامع سکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔ترجمان کے مطابق ایس پی ریلویز لاہور ابرار عباس کی طرف سے جاری کردہ سیکورٹی پلان کے تحت کل 64 افسران اور اہلکاروں کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی سکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت اسٹیشن پر 1 ڈی ایس پی اور سینئر انسپکٹر، 4 سب انسپکٹرز، 4 اے ایس آئیز، 2 بم ڈسپوزل سٹاف سمیت 52 کانسٹیبلان کو تعینات کیا گیا ہے ۔سیکورٹی اسٹاف کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کے اطراف، داخلی اور خارجی راستوں اور اسٹیشن کی چھت پر تعینات کیا جا گا۔ اسکے علاوہ اجتماع میں آنے اور جانے والے شرکاء کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈٹیکٹر کے ذریعے چیک کیا جا گا۔ تبلیغی اجتماع کے آغاز سے اختتام تک اہلکار ریلوے اسٹیشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پابند رہیں گے ۔ مندوبین کی آمد اور واپسی پر ریلوے اسٹیشن رائیونڈ پر کسی بھی قسم کے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا اور مشکوک حرکات اور اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی مسافر کو ٹرین میں گیس سیلنڈر اور چولہا لیجانے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔سیکورٹی کو مستند بنانے کے لئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ریلویز پولیس رائیونڈ کو خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔