آئرن مین نے حقیقت کا روپ دھار لیا،منفرد کاسٹیوم تیار
لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ براؤنی نامی شخص نے ایسا انوکھا کاسٹیوم تیار کیا ہے جسے پہننے والا ’آئرن مین‘ کی طرح ہوا میں اڑان بھرتا ہوا دکھائی دیگا ۔چھوٹے جیٹ پیک سے مزین اس آئرن مین کاسٹیوم کے دونوں بازوؤں میں چھ گیس ٹربائنزنصب ہیں اور ہرٹربائن 8سو ہارس پاور کی قوت پروڈیوس کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوٹ پہننے والا 30میل فی گھنٹے کی رفتار سے فضا میں اڑان بھرتا ہے ۔