2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب پہنچ گیا

12-12-2024

ماسکو (این این آئی)روس، افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھ گیا اور اس کی پارلیمنٹ نے ایک ایسے قانون کے حق میں ووٹ دے دیا جس سے طالبان کو ماسکو کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنا ممکن ہو سکے گا۔’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلے میں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔فی الحال کوئی بھی ملک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جس نے اگست 2021 میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جب امریکا کی زیر قیادت افواج نے 20 سال کی جنگ کے بعد افراتفری میں ملک سے انخلا کیا تھا۔تاہم روس بتدریج طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کر رہا ہے۔