روسی،امریکی خلابازبین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچ گئے
نیویارک(این این آئی)خلائی جہاز بنانے والی امریکی کمپنی سپیس ایکس کا خلائی جہاز امریکی اور روسی خلاباز وں کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن(آئی ایس ایس)پہنچ گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ناسا کے خلاباز نک ہیگ اور روسی خلاباز الیگزینڈر گوربنوف نے ہفتے کے روز فلوریڈا کے شہر کیپ کیناویرل سے اڑان بھری،سپیس ایکس کے ذریعے چلائے جانیوالے ڈریگن خلائی جہاز میں دو خالی نشستیں تھیں۔ خلاباز زینا کارڈمین اور سٹیفنی ولسن ناسا کے سپیس ایکس کریو 9 مشن کا حصہ بننے والے تھے ،تاہم انہوں نے بوئنگ سے تیار کردہ سٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے آئی ایس ایس پر پھنسے ہوئے خلاباز سنی ولیمز اور بیری ولمور کو جگہ دی۔