ریفرنسز:نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ کل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت مسلم لیگ( ن )کے قائد نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ کل کرے گی۔نواز شریف فیصلہ عدالت جا کرسنیں گے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے کارکنوں کو کل احتساب عدالت پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور بلدیاتی نمائندوں کو کارکن جمع کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ارکان پارلیمنٹ کو بھی کل اسلام آبادمیں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔