ٹریفک وبال جان
مکرمی! ایک ایسا مسئلہ جس سے پورا شہر پریشان ہے ،وہ ٹریفک جام کا ہے۔لاہور شہر میں ٹریفک جام ایک عام مسئلہ بن چکا ہے۔سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت کے باوجود بیشمار گاڑیاں سڑک پر نظر آتی ہیں۔ کہیں تعمیراتی کام وبال جان بنے ہوہے ہیں تو کہیں لوگوں کی لاپرواہی ٹریفک جام کا سبب بنتی ھے۔ تعمیراتی کاموں کے کیا کہنے اورنج لائن منصوبہ ابھی تک تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔ان وجوہات کے باعث ٹریفک کیلئے مخصوص راستے بچتے ہیں جہاں ٹریفک بلاک رہتی ہے۔ ٹریفک کے قوانیں سے لاعلمی بھی حادثات کا سبب بنتی ہے۔ حکومت اور لاہور کی ٹریفک پولیس سے التماس ہے کہ تعمیراتی کام جلداز جلد تکمیل کو پہنچائے جائیں تا کہ سڑکوں پر لوگوں کی آمدورفت آسان ہو اور ساتھ ہی ساتھ ٹریفک قوانیں سے مکمل آگاہی کے بعد ہی لائسنس دیا جائے تا کہ سڑکوں پر نظم وضبط نظر آئے اور ٹریفک جام اور حادثات پیش نہ آئیں۔ ( عائشہ شکور، قصور)