2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ریڈ زون پر دھرنے کا مقصد کار سرکار کو مفلوج کرنا ، کسی کو پھٹکنے نہیں دینگے :عطا تارڑ

06-10-2024

لاہور(نمائندہ خصوصی سے )وفاقی وزیرِ اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پریشانی ہے کہ ملک ترقی نہ کر جائے ، ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورے میں تاخیر ہوئی، ان عناصر کے لیے ملکی ترقی قابلِ قبول نہیں۔ اسلام آباد میں رینجرز بھی ہے ، فوج بھی آ گئی ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا معیشت بہتر ہو رہی ہے ، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آرہی ہے ۔ ریڈ زون پر دھرنے کا مقصد کارِ سرکار کو مفلوج کرنا ہوتا ہے ، کسی کو امنِ عامہ سبو تاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون کے قریب کسی کو پھٹکنے نہیں دیں گے ۔ خیبر پختونخوا کی حکومت سرکاری پیسے سے لیڈر کو خوش کرنے پر لگی ہے ، سارا ملک ترقی کر رہا ہے صرف کے پی کے میں کچھ نہیں ہو رہا، تحریکِ انتشار کچھ بھی کر لے ، ملک ترقی کرتا رہے گا۔بیرونِ ملک پی ٹی آئی کا زور ٹوٹ رہا ہے ، اوورسیز پاکستانی سمجھ گئے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے ، پنجاب کی انتظامیہ امنِ عامہ برقرار رکھنے کی مکمل کوشش کر رہی ہے ۔ دنیا پاکستان کو مان رہی ہے ، پاکستان سے تجارت کرنا چاہتی ہے ، بلوم برگ کہتا ہے کہ پاکستانی کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ، دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کا بیانیہ ریاست اور فوج کے خلاف ہے ، پاکستان کے حالات بہتر ہورہے ہیں اور انہیں نیند نہیں آ رہی۔ مجھے بتائیں یہ دھرنے کا مقصد کیا ہے ؟۔ آئی ایم ایف کو لیٹر اس لیے لکھے کہ ملک کو تباہ کیا جائے ، ملک کی تباہی اور بربادی میں ان کا ہاتھ ہے ، 7 اکتوبر کو ہم یومِ یک جہتی فلسطین منائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کی اجازت ہے ، اسلحے اور غلیل کے ساتھ آنے کی اجازت نہیں۔