سربراہ جھوٹا ہو تو حواری کیسے ایماندار ہو سکتے ہیں:؟طاہر القادری
لاہور(سٹاف رپورٹر ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ افسوس 5سال سے نااہل ٹولہ ملکی تقدیر سے کھیلتا رہا،ووٹ کو عزت دینے کا ناٹک کرنے والے بتائیں آئین اور ملک کو عزت کیوں نہیں دی؟،نااہلی کافی نہیں قوم کے اعتماد کا خون کرنے والوں کو جیلوں میں بند کیا جائے ،جس جماعت کا سربراہ کرپٹ اور جھوٹا ہو اسکے حواری ایماندار کیسے ہو سکتے ہیں؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور ،بشارت جسپال ،فیاض وڑائچ و دیگر ممبران کور کمیٹی موجود تھے ۔ طاہر القادری نے کہا کہ قومی اداروں کیخلاف زبان درازی کرنے والوں کی زبانیں گدی سے کھینچ لینے کا وقت آگیا۔نااہل اور جھوٹے وزیر سے 5سال کی مراعات جرمانے سمیت وصول کی جائیں۔آرٹیکل 62 اور 63 کا قوم کو جو شعور دیا آج اس کے ثمرات سامنے ہیں۔یہ جھوٹے اور نااہل ہی نہیں بے گناہ شہریوں کے قاتل بھی ہیں۔عوام اس نااہل، کرپٹ اور قاتل ٹولے کا سیاسی بائیکاٹ کرے ۔ طاہرالقادری