2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

سعودیہ میں روبوٹ کے ذریعے پہلا مکمل کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ

14-09-2024

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر دنیا میں پہلا مکمل روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 16 سال سے کم عمر کے ایک ایسے مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا جو چوتھے درجے کے ہارٹ فیل میں مبتلا تھا، اس قسم کے آپریشن کے ساتھ پیش آنے والی طبی چیلنجوں اور پیچیدگیوں سے قطع نظر ایک معیاری نظیر قائم کی گئی ہے جس صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں سعودی عرب نے قائد کا کردار ادا کیا۔اس سے علاج کے نتائج اور مریض کے تجربے کو بڑھانے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی صلاحیت سامنے آئی ہے ۔اس غیر معمولی آپریشن میں تین گھنٹے لگے اور اسے ایک غیر معمولی طبی ٹیم نے انجام دیا۔