سوئس سائیکلنگ کا پہلا مرحلہ سپینش اومار کے نام
لزبن (سپورٹس ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ، سپین کے سائیکلسٹ اومار نے جیت لیا ہے ۔سوئٹزرلینڈ میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دلچسپ ایونٹ، افتتاحی سٹیج میں شرکاء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سب نے ایک دوسرے پر سبقت کیلئے خوب محنت کی۔ سپین کے اومار فرائل نے ریس کے آغاز سے ہی بہترین پرفارمنس دی۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 03 منٹ اورم بیالیس سیکنڈز میں طے کر کے پہلا مرحلہ جیت لیا۔