2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

سٹاک مارکیٹ میں مندی،178 پوائنٹس گرگئے ،ڈالر مہنگا،سونا سستا

01-10-2024

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا ۔شیئرز مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 177.93پوائنٹس کم ہو کر 81114.20 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 34ارب22کروڑ48لاکھ4ہزار 260روپے کی کمی سے 106کھرب 19ارب50کروڑ73لاکھ40ہزار263روپے رہ گیا۔مارکیٹ میں پیر کو14 ارب روپے مالیت کے 29کروڑ79لاکھ 94ہزار 181حصص کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 444کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 132کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،244میں کمی اور68کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثناانٹر بینک میں پیر کور وپے کے مقابلے میں ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر3پیسے سستا ہو ا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 277.70روپے سے بڑھ کر277.80روپے ہو گئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 279.97روپے سے گھٹ کر279.94روپے پر آ گئی۔علاوہ ازیں ملک میں پیرکے روزسونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500روپے کا ہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو 10 گرام سونا 428 روپے کی کمی سے 2لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2653ڈالر کا رہ گیا۔