سٹٹ گارٹ ٹینس، سیمونا ہالپ پری کوارٹر فائنل میں داخل
سٹٹ گارٹ (سپورٹس ڈیسک) سیمونا ہالپ، اینجلیق کربر، پولو چینکووا، زرینا دیاس اور کوکو وانڈی ویگے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمونا ہالپ نے حریف مگڈالینا ، جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے پیٹرا کویٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ، امریکن کھلاڑی کوکو وانڈی ویگے نے ہم وطن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز کو 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔