سیاست دانوں اور ووٹرز کا اثاثہ
احمد اعجاز
’’آصف علی زرداری کے پاس نقد رقم چھہترکروڑ ہے،چھ بلٹ پروف گاڑیاںاور ہزاروں ایکڑ زرعی زمین بھی ہے۔ اُن کے پاس نوکروڑ کی مالیت کے گھوڑے ہیں۔ایک کروڑ اُنتیس لاکھ کا اسلحہ بھی رکھتے ہیں۔ عمران خان ایک سواَڑسٹھ ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں۔اُنہوں نے گزشتہ برس سینتالیس لاکھ سے زائد آمدن ظاہر کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری کی آٹھ شہروں میں جائیداد ہے۔بلاول کے پاس کئی بنگلے ہیں ،جو اُن کو تحفے میں ملے ہیں۔ چار کروڑ سے زائد نقدرقم کے مالک بھی ہیں۔ مریم نواز کئی ملز کی شیئرہولڈرہیں۔متعدد دیگر منصوبوں میں مریم نے سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔ اُن کے پاس لگ بھگ پانچ کروڑ کے گفٹ ہیں،جو مختلف موقعوںپر ملے ہیں۔ خواجہ سعدرفیق کے پاس جہاں دیگر اثاثے ہیں وہاں ’’خفیہ اثاثہ ‘‘ٹی وی اینکر سے شادی کی صورت میں سامنے آیاہے۔‘‘ وہ خاموش ہواتو مَیں نے پوچھا ’’تم بتائو!تمہارے پاس کیا ہے؟‘‘ وہ بولا ’’میرے پاس ووٹ ہے‘‘